فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

11:48 AM, 31 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےفواد چوہدری کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

فواد چوہدری کے ظفر اقبال ایڈووکیٹ  نے دلائل دئیے اور موقف دیا کہ فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ماڈل ٹاؤن تھانہ کے مقدمہ نمبر 366/23 میں 9 دسمبر 2023 کمیں جبکہ ماڈل ٹاؤن تھانہ کے مقدمہ نمبر 367/23 میں 12 دسمبر 2023 میں اشتہاری قرار دیا گیا۔فواد چوہدری 4 نومبر 2023 میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے حکم کو کلعدم قرار  دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے  فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔

مزیدخبریں