لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 4 فروری تک بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 31جنوری سے 04فروری بارشوں اور برف باری میں اضافہ متوقع ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اٹک،جہلم،راولپنڈی،چکوال،سرگودھا،میانوالی،گجرات اور حافظ آباد میں بارش کاامکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ ، فیصل آباد ، لاہور اور قصور میں بھی بارش ہوگی۔ بھکر ، لیہ ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں بھی دو اور تین فروری کو بارش متوقع ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برف باری کے امکانات ہیں۔ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھند پڑے گی، کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے مسافروں کیکئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان اضلاع میں سفر کرنے والے اپنی گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔مری کی جانب سفر کرنے والے سیاح موسم کی صورت حال معلوم کر کے سفر پر نکلیں۔ تمام متعلقہ محکمے یہ نمبرز مقامی کیبل کے ذریعے بھی عوام تک پہنچائیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت دی جاچکی۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ آگاہی پیغامات کو سنجیدہ لیں۔