بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا

11:03 AM, 31 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا، عدالتی فیصلہ آتے ہی بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشری ٰ بی بی کوتوشہ خانہ  کیس میں تاحال گرفتارنہیں کیاگیا تھا۔

ذرائع کےمطابق بشریٰ بی بی  کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوناباقی تھےتاہم بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل خودگرفتاری دینےکیلئےپہنچیں تھیں اڈیالہ جیل انتظارگاہ میں بیٹھی تھیں۔

عدالت کا تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد  بشریٰ بی بی کے باقاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اور گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

 
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نےعمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کو سائفر کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور انہیں 10 سال کی قید بامشقت سنائی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں