مچ سکیورٹی صورتحال،کوئٹہ سے پشاور اور سبی سے ہرنائی جانے والی ٹرینیں منسوخ

مچ سکیورٹی صورتحال،کوئٹہ سے پشاور اور سبی سے ہرنائی جانے والی ٹرینیں منسوخ

کوئٹہ:مچ میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مچ میں 3 خودکش حملوں کے بعد  سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر  کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام نےسبی سے ہرنائی جانے والی ہرنائی ٹرین بھی منسوخ کردی ہے۔ 

 
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر ٹرینوں کی روانگی کا جائزہ لیا جائے گا۔


واضح رہے کہ گزتہ روز  بلوچستان کے علاقے مچ اور کولپور کمپلیکس پر حملے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 9 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 بہادر جوان اور 2 شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مچ، کولپور کمپلیکسز پر حملہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں