توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنادی گئی

10:06 AM, 31 Jan, 2024

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 ، 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ 

حتساب عدالت کے  جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14،14سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عمران خان  اور بشریٰ بی بی کو  10سال تک  کسی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طورپر ایک ارب 57 کروڑ روپے30 لاکھ  جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے بانیٔ پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے۔بانیٔ پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے بیان تیار کر لیا ہے، اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے سزا سنائے جانے کے بعد جج سے کہا کہ آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے؟ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے، مجھے تو صرف حاضری کے لیے بلایا گیا تھا۔ سزا سننے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کمرۂ عدالت سے چلے گئے۔جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان  کمرۂ عدالت میں واپس آنے کے لیے تیار نہیں۔

مزیدخبریں