عمران خان کو سزا قانونی اور پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،تبصرہ نہیں کریں گے: امریکا

09:08 AM, 31 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں، عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ 

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا پر  رد عمل دیتے ہوئے پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ چلنا ایک قانونی معاملہ ہے۔ قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کریں،  پاکستان کے اندرونی معاملات، عہدے کے امیدواروں کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہو، جمہوری اصولوں کا احترام ہو۔

مزیدخبریں