سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیں گے: آرمی چیف

09:19 PM, 31 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیں گے ۔

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ پھولوں کے شہر کو خون میں نہلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں کسی بھی دہشتگرد تنظیم کیلئے زیرو ٹالرنس کے ساتھ عزم کو مضبوط کرتی ہیں ۔ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری رہے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ عسکری قیادت کو دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ اور امن و امان پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

مزیدخبریں