اسلام آباد: سپریم کوٹ آف پاکستان نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت ، بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
درخواست پر یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا جبکہ اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سیکرٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت بھی فراہم نہیں کیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا اور درخواست میں غیر مناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ایک ہی پٹیشن میں کئی طرح کی درخواستیں دیدی ہیں جن کو نہیں سنا جا سکتا۔