بوئنگ 747 نے جمبو طیاروں کی پیداوار ہمیشہ کیلئے بند کردی

05:14 PM, 31 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

نیویارک: بوئنگ 747 نے آخری طیارہ اٹلاس ایئر کے حوالے کرکے جمبو طیاروں کی پیداوار ہمیشہ کے لیے بند کردی ۔

53 برس تک فضاؤں پر راج کرنے والے بوئنگ 747 جمبو سیریز کا آخری جہاز مارکیٹ میں آگیا ۔ امریکی کمپنی دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ مزید تیار نہیں کرے گی ۔ امریکی کمپنی بوئنگ اب تک 1574 طیارے بنا چکی ہے ۔

بوئنگ 747 طیاری امریکی صدور کے بھی زیر استعمال رہا ہے ۔ اس کو ناسا کے خلائی شٹل کو خلاء کے سفر پر لے جانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ قومی ایئرلائنز پی آئی اے اب تک 15 بوئنگ 747 طیارے آپریٹ کر چکی ہے ۔

747 جمبو کو ہوا بازی کے شعبے میں فضاؤں کی ملکہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں