کرسی کی جنگ پاکستان کو تباہ کردے گی ، لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے الیکشن کرائے جائیں: مشاہد حسین کا اپنی ہی حکومت سے مطالبہ 

03:20 PM, 31 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کرسی کی جنگ ہمیں تباہ کردے گی۔ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ کر الیکشن کرائیں ۔ 

سینیٹ میں سانحہ پشاور کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ 5 ہزار ارب ڈالر کا افغان جہاد لڑا گیا آج نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ 

 سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے جب جنگ بند ہوئی اور مذاکرات ہوئے تو پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے 8 فرروی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی پالیسی پر بحث کرنے اور سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ جب کابل میں طالبان آئے تو ٹی ٹی پی کے لوگوں کو اسلحہ کے ساتھ پاکستان آنے دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ گڈ طالبان ہیں ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز ظہر کے دوران پشاور کی پولیس لائنز میں مسجد میں دھماکے سے 97 افراد شہید اور 212 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں