کوہاٹ : کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق طلبا کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ کشتی میں 57 بچے سوار تھے۔ 5 بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ملاح کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تاندہ جھیل میں ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے اور مبینہ طور پر زیر آب دو طلبا کی لاشوں کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔
مہتمم مدرسہ شاہد نور نے بتایا کہ انہوں نے خود کشتی میں بچوں کو ترتیب سے بٹھایا تھا جس میں انکا ایک بیٹا اور چھ بھانجے بھی موجود تھے۔ شیید ہونے والوں میں میرا بیٹا محمد طلحہٰ اور میرے بھانجے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی الٹنے سے طلبا ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔