پٹرول اور ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کی بری خبروں کے بعد عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی کردی گئی 

11:01 AM, 31 Jan, 2023

اسلام آباد:  پٹرول اور ڈالر بڑھنے کی  بری خبر کے بعد عوام کیلئے اچھی خبر ہے۔ بجلی دو روپے 31 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔  نیپرا نے منظوری دیدی۔

نیپرا کے مطابق بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریگا

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں درخواست کی سماعت کی ۔  سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ۔اتھارٹی نے سسٹم کنسٹرینٹ پر 78 کروڑ روپے کٹوتی کے لئے این ٹی ڈی سی کو دو ہفتے کی مہلت دیدی۔ 

دوسری طرف نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 10 روپے 26 پیسے سستی ہوئی ہے۔ سستی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں