شاہد خاقان اکیلے نہیں ، مسلم لیگ ن میں جلد ٹوٹ پھوٹ شروع ہونے والی ہے : سینئر صحافی 

10:54 AM, 31 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اکیلے نہیں پارٹی سے اور لوگ بھی ناراض ہیں مسلم لیگ ن میں جلد ٹوٹ پھوٹ شروع ہونے والی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہوگی لیکن ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ زیادہ ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی بہت سے لوگ پارٹی چھوڑ جائیں گے ۔ مریم نواز کی واپسی سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ میں توسیع اور الیکشن میں تاخیرکی آئین اجازت دیتا ہے۔اس حوالے سے گنجائش موجود ہے۔ 

نجی ٹی وی  سے گفتگو  میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ  ‎آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے ۔ ‎ 1988 میں سیلاب اور 2007 میں ‎بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ‎الیکشن کمیشن ممکنہ طور پر انتخابی اخراجات اور مردم شماری کا معاملہ دیکھے گا  ۔ ‎تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دے گا ۔ ‎انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ‎ نئی مردم شماری کا اعلان ہو چکا ہے، ‎الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کی مشاورت سے بنا ‎چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں ‎اگر الیکشن کمیشن سے میرٹ پر تحریک انصاف کے حق میں نہیں آ رہے تو کسی کا قصور نہیں ہے۔

مزیدخبریں