اسکاٹ لینڈ : نایاب 'مدر آف پرل' نامی چمکتے ہوئے رنگوں والے بادل نے اتوار کی شام اور پیر کی صبح آسمان کو روشن کر دیا۔
بی بی سی کی رپور ٹس کے مطابق 'مدر آف پرل اکثر سرد ی کے موسم میں نمودار ہوتے ہیں ،یہ بادل بہت پتلی ڈسکس کی شکل کے ہوتے ہیں اور روشن رنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
میٹ آفس کے مطابق Mother of pearl انگریزی زبان کے قدیمی لفظ "Nacre" سے نکلا ہے ""۔یہ نایاب بادل اپنی رنگین روشنی کے لیے مشہور ہیں۔" یہ ان رنگوں کی یاد دلاتے ہیں جو پانی کے اوپر تیل کی ایک پتلی تہہ سے جھلکتے ہیں۔
یہ بادل زمین کی نچلی پرت پر تبھ بنتے ہیں جب قطبی خطوں پر سورج افق کے بالکل نیچے ہوتا ہے۔اس کے بعد برف کے ذرات گہرے بادلوں کی تشکیل کرتے ہیں، برف کے یہ ذرات عام بادلوں کی تخلیق کرنے والوں سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔
پھر سورج کے برف کے ان چھوٹے ذرات سے منعکس ہونے پر موتیوں جیسی لکیریں نکالتا ہے اور روشنی کے مختلف رنگ بکھیرتا ہے۔
میٹ آفس کا کہنا ہے کہ "اپنی اونچائی اور زمین کی سطح کے گھماؤ کی وجہ سے، یہ بادل افق کے نیچے سے سورج کی روشنی سے روشن ہوتے ہیں اور اسے زمین پر منعکس کرتے ہیں، طلوع فجر سے پہلے اور شام کے بعد اچھی طرح چمکتے ہیں۔"
خیا ل رہے کہ نایاب 'مدر آف پرل' نامی یہ بادل بہت سرد اور خشک موسمی حالات میں بنتے ہیں اور برطانیہ میں شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔