ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا 

11:39 PM, 31 Jan, 2022

اسلام آباد:اوگرا کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 9 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ، اس اضافہ کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا  ہوگیا ۔


اوگرانے فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 206 روپے77 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

جنوری میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر تھی ،اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 439 روپے93 پیسے  ہو جائے گی ۔

جنوری میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2320وپے 81 پیسے کا تھا۔

مزیدخبریں