نیویارک : ایک طرف جہاں پوری دنیا میں لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فورم سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں وہیں انسٹاگرام نے بھی اپنے تخلیق کاروں کی آمدنی کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔
اس نئے فیچر کے تحت انسٹاگرام پر مشہورشخصیات، فنکاروں اور گلوکاروں وغیرہ کی آمدنی کے لیے ایک لائیو سبسکرپشن شروع کی گئی ہے ۔
اس آپشن کے تحت لائیو اسٹریم کو صرف لائیو سبسکرپشن رکھنے والے صارفین ہی دیکھ سکیں گے۔ انسٹاگرامرز نے سبسکرپشن کی فیس 99 ڈالر ماہانہ رکھی ہے۔
اس سے قبل بھی اسی ماہ ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹا گرام اپنی اسٹوریز کو ایپ میں عمودی اسکرولنگ کے لیے از سر نو ڈیزائن کر رہی ہے۔ اس وقت انسٹا گرام اسٹوریز کو دیکھنے کے لیفٹ سوئپ کرنا پرتا ہے اور ایک اسٹوری سے دوسری پر جانے کے لیے بائیں طرف اور مختلف پوسٹ دیکھنے کے لیے دائیں طرف ٹیپ کرنا پڑتا ہے۔
میٹا کی زیر ملکیت کمپنی اب ایک نئے فیچر کی آزمائش کرنے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اسٹوریز میں عمودی اسکرولنگ کر سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی اور برازیل میں انسٹا گرام کے کچھ صارفین کو انسٹا گرام پر اسٹوریز کی عمودی اسکرولنگ کرنے والے فیچر کی اپ ڈیٹس مل چکی ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ انسٹا گرام کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کی کوشش دکھائی دیتا ہے کیوںکہ اس میں پہلے سے ہی عمودی اسکرولنگ کا فیچر موجود ہے۔ اس فیچر کی بدولت انسٹا گرام میں اسٹیٹک کانٹینٹ کی نسبت اسٹوریز میں ویڈیوز پر زیادہ فوکس ہوجائے گا۔