افغانستان کا امن دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے:فواد چوہدری 

09:51 PM, 31 Jan, 2022

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا افغانستان میں انسانی المیہ جنم لےرہا ہے ،افغانستان کو تنہا چھوڑا بڑی غلطی ہوگی کیونکہ افغانستان کا امن دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے ،دنیا کو افغانستان میں امن کی کوششوں میں آگے آنا ہوگا ۔

پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر مٹسو ہیرو واڈا سے ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات فوداچوہدری نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سمیت خطے تیزی سے بدلتے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو بھی الیکشن کے بجائے جامع حکومت کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے ہماری نہ سنی، افغانستان کا امن دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے، دنیا کو افغانستان میں امن کی کوششوں میں آگے آنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کورونا وباء  کا نہ صرف بہتر حکمت عملی سے مقابلہ کیا بلکہ اپنی معیشت کو بھی مستحکم بنایا، آج ملک میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 10 فیصد ترقی ہوئی ہے، تعمیرات، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے بھی ترقی کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء  کے دوران حکومت نے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا، صحت اور احساس راشن پروگرام حکومت کے بڑے اقدامات ہیں۔

مزیدخبریں