اسلام آباد: جنوبی پنجاب کی سیاست میں ہلچل، تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
وزیراعظم نے نواب بہاول عباسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بہاول عباسی آئندہ بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔
بعدازاں وزیراعظم سے عطااللہ شادی خیل، احمدخان نیازی، سلیم گل، جمال احسن اور شاہدحمید نے ملاقات کی جس میں متعلقہ حلقے کے سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں میئرز اور یو سی سطح پر الیکشنز ایک ہی دن یا الگ الگ ہوں گے؟ اس سلسلے میں پنجاب حکومت اور اور پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کے درمیان اختلاف پیدا ہوا ہے۔
اس سلسلے میں 3 روز قبل وفاقی وزیر خسرو بختیار نے یو سی اور میئرز الیکشن علیحدہ کرانے کی تجویز دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اکٹھے انتخابات کرانے سے مسائل ہو سکتے ہیں۔