وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی 

وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی ، وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی،یہ ہی وجہ ہے جو وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری کو مسترد کر دیا ہے ۔

شہباز گل نے کہا وزیر اعظم جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں  لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔


اس سے قبل اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی سمری وزیر اعظم آفس کو بھجوائی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں دس روپے 27 پیسے فی لیٹر،،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے ،مٹی کا تیل 11 روپے 34 پیسے، لائٹ ڈیزل 11 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ،لیکن وزیر اعظم نے عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔