کوئٹہ :ایک طرف جہاں پاکستانی اور چینی انجینئر مل کر دن رات سی پیک پر کام کر رہے ہیں وہیں اب ایک اور اہم خبر نے پاکستان کو مالامال کر دیا ہے ،سی پیک میں شامل تھرکول بلاک ون سے کوئلہ نکل آیا، سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے جشن منایا۔
ڈپٹی سی ای او سائنو سندھ ریسورسز کمپنی عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ تھرکول بلاک ون سائٹ پر کوئلہ 145 میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا ہے،انہوں نے کہا کہ 24 مئی 2012 کو کان کنی کی لیز دی گئی، کوئلے کی سالانہ پیداوار پہلے مرحلے میں 9 ارب ٹن ہوگئی ہے۔
عبدالقیوم چوہدری نے مزید کہا کہ منصوبہ چین کے تاریخی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا اہم منصوبہ ہے، منصوبے کو پاکستان اور چین نےجوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ میں شامل کیا ہے،ڈپٹی سی ای او سائنو سندھ ریسورسز کمپنی نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ تجارتی اقتصادی سرگرمیوں کےباعث توانائی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بلاک ون میں 1330 میگاواٹ بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔