وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبے کے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کی اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

CM KPK, PMIK, Imran Khan,

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوا(KP) محمود خان کے ہمراہ صوبہ خیبرپختونخواسے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی سکیموں اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے اراکین سے ملاقات کے دوران انہیں عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں  آئندہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر پارٹی کارکنوں کو بھی متحرک کریں ۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت صوبہ خیبر پختونخوا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جہاں پارٹی کی تنظیم سازی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس ملاقات میں  وزیر مواصلات مراد سعید،ارکان قومی اسمبلی حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، محمد نواز خان اور صالح محمدبھی شریک تھے،اس کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی، حاجی قلندر خان لودھی، مشتاق احمد غنی، زبیر خان،  تاج محمد، وزیر زادہ، محمد اعظم خان، ہمایوں خان، لیاقت علی خان، شفیع اللہ،محمد دیدار خان، عبدالغفار، سید اقبال میاں، شکیل احمد،  پیرمصور خان، سید احمد حسین شاہ، بابر سلیم سواتی،  نوابزادہ فرید صلاح الدین، محمد اقبال خان، سید غازی غزن جمال، شوکت علی یوسف زئی، نصیر اللہ خان، شرافت علی، عزیزاللہ خان،  فضل حکیم خان یوسفزئی، امجد علی اور محب اللہ خان  نے شرکت کی۔