پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی حیران کن اضافہ !عوام پریشان 

05:29 PM, 31 Jan, 2022

اسلام آباد:ایک طرف جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی خبریں زیر گردش ہیں وہیں بجلی کی قیمت میں بھی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ،بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے  جس کیلئے  نیپرا میں کل سماعت ہو گی،بجلی مہنگی کرنے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب  شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کے ممکنہ اضافے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی نے جینا محال کر رکھا ہے ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

واضح رہے   ایک ماہ کیلئے بجلی  3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی  کرنے کیلئےسی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی،بجلی کی قیمتوں اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی۔

 ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، بجلی مہنگی کرنے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کریگا۔

مزیدخبریں