نئی دہلی :بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو الیکشن مہم کے دوران عوامی غیظ و غضب سامنا ہے،حکمران جماعت سے تنگ عوام نے بی جے پی رہنمائوں کا پتھروں سے استقبال کیا ۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے امیدوار یوپی میں 10 اور 14 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم پر ہیں ،جہاں پر شہریوں کی جانب سے انہیں کالے جھنڈے دکھانے اور پتھر مارنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پتھر مارنے والے بی جے پی کے اپنی ہی کارکن ہیں جنہیں پولیس نے تلاش کر کے گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے ۔اس کے علاوہ پولیس نے درجنوں نا معلوم افراد کے خلاف ایف ائی آر بھی درج کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے 2017 کے انتخابات میں مغربی یوپی میں کلین سویپ کیا تھا لیکن اب حکمراں جماعت کو متنازع قوانین کی وجہ سے سخت مخالفت کا سامنا ہے،علاوہ ازیں چند روز قبل بی جے پی رہنما وکرم سینی کومظفر نگر میں کسانوں کے ایک ہجوم نے گھیرے میں لے کر پارٹی مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ ’’تم پانچ سال بعد آئے ہو‘‘۔