اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں گھر نیلام ہوگا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نےاسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھر حکومت کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔ ہائی کورٹ نے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کردیا۔
احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر سات نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔ تبسم اسحاق ڈار نےمئوقف اپنایا تھاکہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے ۔ احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا ، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔