لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عیسائی پادری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے،کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اس حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’خیبر پختونخوا میں عیسائی پادری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے، پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کیلئے مساوی حقوق کے وعدے کیساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟، کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟
Broad day light killing of Christian pastor in KPK is extremely painful & alarming. Pakistan ???????? was created with the promise of equal rights for all citizens especially minorities. Where are those rights? Is there anything that's functioning correctly under this regime? Shame.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 31, 2022
مریم نواز شریف نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’اگر مجھے بے حس اور سنگدل حکومت سے معمولی سی امید بھی ہوتی تو میں انہیں نا صرف سانحہ پشاور کے متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کا کہتی بلکہ مسیحی برادری سے تعزیت کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ بھی دیتی۔‘
If I had a shred of hope in this insensitive & stony-hearted regime, I’d tell them to not only visit the families of the victims in Peshawar, but to console the Christian community & stand with them at a time when they need it the most.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 31, 2022