پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس 

01:39 PM, 31 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف اثاثہ جات کیس میں کاروائی نہ کرنے پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری  کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار وکیل انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

سابق صدر پرویز مشرف اثاثہ جات کیس  میں  کاروائی نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا ۔

عدالت نے فیصلہ جاری کیا تھا کہ پبلک آفس ہولڈر ہونے پر نیب انکوائری کرسکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق مشرف کے ایک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ ڈالر تھے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں