اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے سٹینڈ لینے پر چیف جسٹس گلزار احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس گلزار آج ریٹائر ہو رہے ہیں انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی سٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔
CJPجسٹس گلزار آج ریٹائرُہو رہے ہیں انھوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی سٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا، ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 31, 2022
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پر غور کرنا چاہئے ۔
اس سال سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پر غور کرنا چاہئےاگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہےتو یہ بہت بڑا کام ہو گا سیاسی جماعتیں اپنےاختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سرجوڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 31, 2022
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہےتو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔ سیاسی جماعتیں اپنےاختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سرجوڑیں۔