باکسر محمد اسلم پنچ لگنے سے دم توڑگیا

08:25 PM, 31 Jan, 2021

کراچی، باکسنگ مقابلے کے دوران پنچ لگنے باکسر جان کی بازی ہار گیا ۔ 

کراچی میں نجی کلب کے  مقابلوں کے دوران باکسر محمد اسلم حریف باکسر ولی خان کا ایک تیز  پنچ لگنے سے زخمی ہوگیا ۔محمد اسلم کو جبڑے پر چوٹ آئی تھی ۔ زخمی باکسر کو نجی ہسپتال میں علاج کے لئے لے جایا گیا ان کو رات بھر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ   زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

یاد رہے کہ نوجوان کک باکسر محمد اسلم پاکستان کے لئے کئی کک باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں ۔ محمد اسلم کی تدفین آبائی علاقے پشین میں کی جائے گی۔

  34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ  اور ان  کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا جبکہ ا ن  کے حریف  ولی خان ترین بھی پشین ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں