خیبر پختونخواہ حکومت نے چارلی چیپلن کو سرکاری ملازمت کی آفر کردی

08:11 PM, 31 Jan, 2021

پشاور ،خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورکے چارلی چیپلن  کو محکمہ ثقافت میں ملازمت کی پیش کش کردی۔صوبائی  وزیرثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ پشاورکے عثمان نے چارلی چپلن کے کردار کو دوبارہ زندہ کیا، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرعثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

یاد رہے کہ پشاور کے شہری عثمان خان نےعالمی مزاحیہ کردار چارلی چپلن کو بچپن سے دیکھتے دیکھتے خود کو اسی کے کردار میں ڈھال لیا ہے ۔ ان کی مشابہت اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں بلکہ اکثر لوگ ان کو پاکستانی چارلی چیپلن کے نام سے پکارتے ہیں ۔ 

عثمان خان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بہت کم عرصے میں لوگوں کی دلوں میں گھر کرگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مزاح سے بھرپور اداکاری کامقصد لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔ 

مزیدخبریں