اسلام آباد : وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ کیس انکوائری کمیشن کی سربراہی کیلئے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی بطور سربراہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کمیٹی میں مشیر بابر اعوان اور بیرسٹڑ شہزاد اکبر، وفاق وزرا شیریں مزاری اور فوادچ چودھری بھی شامل ہیں۔
انکوائری کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں اس معاملے کے حوالے سے ٹی او آرز بھی لکھے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ ماضی میں کئے گئے ان معاہدوں کی انکوائری کریں جو ماضی میں اثاثوں کی چھان بین کیلئے کئے گئے تھے، ان میں آئی اے آر، براڈشیٹ اور ٹرو وانز ایل ایل سی شامل ہیں۔