لاہور: لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے جاتی سردی کو بریک لگ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور رات کے اوقات میں دھند کے چھائے رہنے کا امکان بھی ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے دو دنوں میں مزید ٹھنڈ اور دھند کے بڑھنے کا امکان ہے۔