بیجنگ: دنیا بھر میں کرونا وائرس کا خوف پھیل گیا۔ چین میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 ہلاکتیں ہوئیں جس سے مجموعی تعداد بڑھ کر 213 ہو گئی جبکہ دس ہزار افراد متاثر ہیں اور دیگر اٹھارہ ممالک میں اٹھانوے کیس سامنے آ گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ چینی حکام کی وائرس کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کو بہترین قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے چینی حکام کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کو بہترین قرار دیا۔ کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 213 ہوگئی۔
دس ہزار افراد متاثر ہیں۔ چینی حکوم نے صوبہ ہبئی میں چارٹر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وہاں مقیم غیرملکیوں کو واپس بجھوایا جائےگا۔
حکام کے مطابق دیگر اٹھارہ ممالک میں اٹھاونے کیس سامنے آئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔