ایبٹ آباد کمرے میں گیس بھرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق

09:10 AM, 31 Jan, 2020

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے سوئے ہوئے 5 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان گزشتہ شب کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سوئے تھے اور آپس میں دوست تھے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں