دبئی میں بلند و بالا عمارت برج جمیرا بنانے کا اعلان

10:34 PM, 31 Jan, 2019

دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برج جمیرا کی تعمیرکا افتتاح کردیا, 550 میٹر بلند عمارت برج جمیرا کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہوگا. 

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برج جمیرا کی تعمیرکا افتتاح کردیا اس  550 میٹر بلند عمارت  کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہوگا۔ برج جمیراکی بنیاد پرشیخ محمد بن راشد المکتوم کے فنگر پرنٹس کی شبیہہ ہوگی ۔ برج جمیرا سمندرمیں تعمیرشدہ برج العرب کےقریب تعمیرکیاجائےگا۔  

یادر ہے کہ اگلےسال برج الخلیفہ سےبھی بلند عمارت “دبئی کریک ٹاور”کی تعمیر مکمل ہوجائےگی جس  کی 200 سے زائد منزلیں ہیں ۔ 

مزیدخبریں