سعودی سفیر کی وزارتِ خارجہ آمد، ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال

06:08 PM, 31 Jan, 2019

اسلام آباد : سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی کی وزارتِ خارجہ آمد،سفیر نے وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات  میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دو روزہ دورہ پاکستان تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے،  ولی عہد کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات کی۔ 

انہوں نے کہا کہسعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں جس میں وہ   پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ 

یادرہے کہ ولی عہد کو وزیر اعظم عمران خان نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس کو انہوں نے قبول کر لیا تھا ۔ 

مزیدخبریں