مدینہ منورہ میں باپ نے بیٹے کو مار ڈالا

03:55 PM, 31 Jan, 2019

مدینہ منورہ  میں امیر سلطان بن عبدالعزیز روڈ پر ایک قہوہ خانے کے سامنے ذہنی مریض نے اٹھارہ سالہ لڑکے کا سر تن سے جد ا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ذہنی معذور شخص کی طرف سے قتل کے اس ہیبتناک واقعہ پر علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے واقوعہ کو سیل کر دیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق ذہنی معذور شخص نے اٹھارہ سالہ لڑکے کو بے دردی سےقتل کر دیا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل بچے کا باپ ہے اور جو ذہنی معذور بھی ہے ۔

تاہم پولیس حکام کے مطابق وہ اس بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ مدینہ منورہ کے محلے الطلال کے قہوہ خانےمیں قہوہ نوش کرتے ہوئے  دیکھا کہ ایک بوڑھا شخص ایک نوجوان کی طر ف لپکا ۔اور ان کے دیکھتے ہی دیکھتے اس پر تیز دھار خنجر سے وار کرکے اس کا سر تن سے جدا کر دیا ۔

واقعہ کا علم ہوتے ہی سیکیورٹی حکام نے قاتل کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔ قاتل اور مقتول دونوں ہی سعودی بتائے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں