جدہ:سعودی میڈیکل سپیشلائزیشن کونسل نے کہا ہے کہ بلک بھر میں951 مقامی ڈینٹسٹ بے روزگار ہیں۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی میڈیکل سپیشلائزیشن کونسل کی جانب سے جاری کردہ رپقوٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں5287 مقامی جبکہ 9729غیر ملکی ڈینٹسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں اور 3116 میں 1651غیر ملکی سپیشلسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں بے روزگار سعودی ڈینٹسٹ کی تعداد 951ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 26 ڈینٹل کالج ہیں جن میں سے 18سرکاری اور 8 نجی ہیں اور سالانہ2ہزار تا 3ہزار ڈینٹسٹ فارغ ہورہے ہیں۔