ای او بی آئی کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا

11:23 AM, 31 Jan, 2019

اسلام آباد: ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2018 سے ہو گا۔

ای او بی آئی کی موجودہ کم سے کم پنشن 5250 روپے ہے جو 20 فیصد اضافے کے بعد 6500 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پینشن 20 فیصد بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں