مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے اہم ترین شہر مکہ مکرمہ کی ڈیویویلمپنٹ اتھارٹی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت معتمرین کے لیےشاندار بس سروس کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔
2019 کے آخر تک بسیں تیار ہو کر سعودی عرب پہنچ جائیں گی ۔ 2020 کے شروع میں بس سروس کا آغاز کر دیا جائیگا ۔400 بسیں طلب کی جائیں گی ان میں 240نشستوں والی عام بسیں ہونگی ۔
جبکہ 160بسیں 60 نشتیں والی بڑی ہونگی ۔بس سروس کی بدولت مقدس شہر میں معتمرین اور حجاج کو بڑی سہولت ہوگی ۔بس سروس میں معذوروں کے لیے سہولتیں ہونگی ۔
نئی بسیں یورو 4 ایندھن استعمال کر یں گی ۔مکہ مکرمہ موسم سے ہم آہنگ جدید ترین ائیر کنڈیشن سسٹم سے آراستہ مسافروں کو سفر کے دوران سمعی و بصری آگاہی بھی فراہم کریں گی ۔