ممبئی : اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ”ریس 3“ میں پول ڈانس کریں گی۔ جیکولین فرنینڈس بلاک بسٹر فلم ”جڑواں 2“ کے بعد فلم ”ریس 3“ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم ”اے جینٹلمین“ میں پول ڈانس سے متاثر ہونے کے بعد فلمساز نے اب فلم ”ریس 3“ میں بھی جیکولین کا پول ڈانس شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کےلئے انہیں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
ہدایتکار ریموڈی سوزا کی فلم میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔ فلم رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی۔
دریں اثناءفلم ساز، کوریوگرافر و ڈائریکٹر ریموڈی سوزا نے کہا ہے کہ وہ فلم میں پول ڈانس کے نئے لیول کو متعارف کرائیں گے۔ جیکولین فرنینڈس بہت زیادہ محنتی ہیں، یہ حیرت انگیز بات ہے کہ وہ بہت جلد پول ڈانس سیکھ رہی ہیں اور ہم نے ان میں پول ڈانس کی عمدہ صلاحیتوں کو دیکھا ہے۔