بھارتی فضائیہ کی ٹیم کا دوران پرواز ایسا اقدام ، فوری گرفتار کر لیا گیا

11:14 PM, 31 Jan, 2018

ممبئی:بھارتی فضائیہ کی ٹیم کی دوران پرواز جاسوسی کے آلات استعمال کرنے اور اسے شہریوں کے ساتھ تبادلہ کرنے پر فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں گروپ کیپٹن کے فرائض انجام دینے والے اہلکار کو حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

گروپ کیپٹن کی سربراہی میں بھارتی فضائیہ کی ٹیم نے دوران پرواز جاسوسی کے آلات استعمال کیے اور معلومات اکٹھی کیں ، سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ معلومات کا تبادلہ فوج سے باہر کے لوگوں سے بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں