واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بد نام زمانہ گوانتانامو بے جیل کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے ایک خطاب میں کہا کہ میں نے ایگزیکٹیو آرڈ پر دستخط کرکے سیکریٹری اسٹیٹ جیمز میٹس کو گوانتا ناموبے جیل کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے تا کہ اسے دوبارہ فعال کیا جائے جسے سابق صدر بارک اوباما نے بند کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔کیوبا میں قائم گوانتانامو بے جیل کو بدبو دار کیڑوں سے بھر دیں گے، یہ فیصلہ درست ہوگا، امریکا کے خلاف دہشت پھیلانے والوں کو اس جیل میں بھیج کر ٹرائل کیے جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے جوہری میزائلوں کی تیاری سے ہمارے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔اس موقعے پر انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد آزادی میں برابر کے شریک ہیں۔عالمی جغرافیائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور روس سے ہمارے مفادات، تجارت اور اقدار کو چینلجز کا سامنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے داعش کے قبضے سے 100 فیصد علاقے آزاد کرائے ہیں اور اس علاقے میں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔