انڈیا میں کار لفٹ کے بہانے طالبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ

انڈیا میں کار لفٹ کے بہانے طالبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ


اٹاوہ: بھارت میں4وحشی درندوں نے کار میں لفٹ دینے کے بہانے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزمان نے زیادتی کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکی دیدی۔


تفصیلات کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش میں اٹاوہ کے بھرتھنا علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے بیچلر کی ایک طالبہ کے ساتھ 4درندوں نے اجتماعی زیادتی کی اور اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پرجاری کرنے کی دھمکی دی۔ اٹاوہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھو کرشن نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ نے ماں کے ساتھ تھانے جاکر 2نامزد اور 2نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ۔


گریجویشن کی طالبہ بھرتھنا سے دوالے کراپنے گاوں مہیوا جارہی تھی ۔ راستے میں کار میں سوار نوجوان لفٹ کے بہانے اغوا کرکے لے گئے ۔ ملزمان نے اس کا وڈیو بھی بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔