صہیونی سائنسدان اسرائیلی راز افشا کرتے رہتے ہیں : عبرانی اخبار کا دعویٰ

08:57 PM, 31 Jan, 2018


مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی حکومت حساس نوعیت کی اہم معلومات کو پوشیدہ رکھنے کیلئے حد درجہ کوششیں کرتی ہے جب کہ صہیونی سائنسدان ان رازوں کو آن لائن افشا کرتے رہے ہیں۔


عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں حکومت کو یہ معلوم ہوا ہے کہ قومی سائنسدان حساس نوعیت کے معلومات کو افشا کرنے میں ملوث ہیں۔ اس انکشاف نے حکومت کو شدید صدمے سے دوچار کیا ہے۔ آن لائن جاری کی گئی اہم معلومات کو سیکیورٹی ادارے حذف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سیکیورٹی ادارے ان معلومات کو آن لائن نیٹ ورک سے ہٹانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ ان کے اثرات کو زائل کیا جاسکے تاہم انہیں ان معلومات کو ہٹانے میں اس لیے مشکل کا سامنا ہے کیونکہ یہ اہم راز ان گنت ویب سائٹس اور بلاگ پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔اخبار نے ان معلومات کی مزید تفصیل جاری نہیں کی صرف ان کے نشر کیے جانیکی خبر پراکتفا کیا ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معلومات وزارت دفاع کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے ایک بیان کے بعد سامنے آئی ہیں۔ سائنسدان ممنوعہ اور حساس نوعیت کی معلومات کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان معلومات کے افشا کے لے مجاز اداروں سے اجازت حاصل نہیں کی اور ادارے کے سربراہ نیر بن موشے نے بھی ان معلومات کیافشا کا نوٹس نہیں لیا۔جب پتا چلا کہ حساس راز انٹرنیٹ پر جاری کیے جا رہے ہیں تو سیکیورٹی اداروں سے اس بابت پوچھ گچھ شروع ہوئی۔ مگرادارے اس کا الزام ایک دوسرے پر عاید کرتے ہیں۔

مزیدخبریں