کرپٹ سیاستدانوں کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند ہونا چاہیے, شاہ محمود قریشی

08:45 PM, 31 Jan, 2018

اوکاڑہ: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند ہونا چاہیے، کرپشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کو جڑوں سے ختم کرنا ہو گا، عدالت سے نااہل ہونیوالوں کو عوام انتخابات میں عوامی عدالت سے فارغ   کر دیں گے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چیئرمین یونین کونسل و پی پی 190چوہدری محمد شفیق کی قیادت میں 25رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم حکمرانوں کے سیاہ کار نا موں سے تنگ آ چکی ہے، بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے عوام نواز لیگ کو بد د عائیں دینے پر مجبور ہیں۔ اس نا ز ک مو قع پر حکمران اقتدار بچا نے کے لئے ہا تھ پاوں مار  رہے ہیں، حکمرانوں نے عوام کو  مایو سیوں اور محرومیوں کے سوا  کچھ نہیں د یا۔

انہوں نے کہا   کہ اگر ہاتھ صاف ہیں تو  ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں،  پنجاب بھر میں کون سا  گاوں، محلہ  یا  قریہ ہے جہاں پنجابیوں کو سہولیات دستیاب ہیں۔ 

مزیدخبریں