انڈیا میں درندے نے اپنی 8 ماہ کی کزن کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

08:08 PM, 31 Jan, 2018

نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 27سالہ درندہ صفت نوجوان نے اپنی صرف 8 ماہ کی کزن کو شیطانی ہوس کا نشانہ بناڈالا اس کی درندگی کے نتیجے میں یہ شیر خوار بچی انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے،پولیس نے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ اندوہ ناک واقعہ نئی دہلی کے علاقے شاکر بستی میں اتوار کو پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق بچی کے نازک اعضا بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔ وہ ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے اور ابھی تک اس کی حالت تشویش ناک ہے۔اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد انسانی حقوق کے کارکنان نے نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت بچی کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔وہ مزدوری پیشہ ہیں اور کام پر گئے ہوئے تھے۔اس دوران ملزم کی ماں بچی کی دیکھ بھال کررہی تھی۔

جب یہ ملزم گھر میں آیا تو وہ بچی کو کھلانے اور لوری دینے کے بہانے ایک کمرے میں لے گیا اور اس سے منھ کالا کرنے لگا۔اس نے کم سن بچی کا منھ بند کیے رکھا تا کہ گھر میں کوئی اور اس کے چیخنے چلانے کی آواز نہ سن سکے۔اس بدقسمت بچی کی ماں جب رات کو محلے میں کام کاج کے بعد گھر لوٹی تو اس نے اپنی بیٹی کو بستر پر خون میں لت پت پایا اور وہ درد سے کراہ رہی تھی۔اس کو فوری طور پر نئی دہلی کے کالاوتی سر ن اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس پر جنسی حملے کی تصدیق کردی اور پولیس کو بھی واقعے کے بارے میں اطلاع دے دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس بچی کے نازک اعضا کی کئی گھنٹے تک سرجری کی گئی ہے اور ابھی تک اس کی حالت خطرے میں ہے۔

مزیدخبریں