نواز شریف 2018 کے عام انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے، منظور وسان

06:19 PM, 31 Jan, 2018

کراچی: صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں نظر نہیں آئیں گے.نواز شریف کی نااہلی لمبی جائے گی۔

منظور وسان نے  کہا   کہ راو  انوار   کی گرفتاری نا  ہونا اداروں کے لیے چیلنج ہے. پولیس سمیت تمام ادارے راو  انوار   کی گرفتاری کے منتظر   ہیں، نواز شریف نے سندھ میں آنے میں بہت بڑی دیر  کر  دی.

منظور وسان کا   کہنا تھا   کہ نواز شریف نے سندھ کے لوگوں کے مسائل کبھی حل نہیں کیے،نواز شریف کی پیر پگارا سے اس بار ملاقات متوقع نہیں، تیسری قوت نواز شریف کی ملاقات  پیر پگارا سے فی الحال نہی چاہتی.

منظور وسان نے کہا کہ فنکشنل لیگ والے تیسری قوت کے اشاروں پر چلتے ہیں. میری شادی میں پچاس ہزار سے زیادہ خرچہ ہوا تھا. اس دور میں پچاس ہزار میں کسی  کی شادی ہونا ممکن نہیں.منظور وسان نے  کہا   کہ جہیز   بل پر فیصلہ نہیں ہوا ابھی بحث ہوئی تھی.



مزیدخبریں