5 سے 9 سال تک کے ڈیڑھ کروڑ بچے سرکاری ، ایک کروڑ نجی سکولوں میں زیر تعلیم

5 سے 9 سال تک کے ڈیڑھ کروڑ بچے سرکاری ، ایک کروڑ نجی سکولوں میں زیر تعلیم
کیپشن: supreme court cheif justice secertry education سپریم کورٹ سیکرٹری تعلیم

اسلام آباد:سیکرٹری ایجوکیشن سپریم کورٹ میں پیش ، چیف جسٹس کے استفسار پر زیر تعلیم بچوں کے اعدادو شمار پیش کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ، چیف جسٹس کے استفسار پر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے اعدادوشمار پیش کر دیئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پانچ سے نو سال تک کی عمر کے بچوں کو لازمی تعلیم کا حکم دیا تھا ، کتنے بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے؟

سیکرٹری تعلیم نے عدالت میں بتایا کہ پانچ سے نو سال تک کے اڑھائی کروڑ بچے سکول جا رہے ہیں ، ڈیڑھ کروڑ سرکاری ، ایک کروڑ نجی سکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری صاحب آپ کو پہلے ہی توہین عدالت کا نوٹس ہے ، سپریم کورٹ نے سیکرٹری تعلیم اے اعداد شمار پر حلف نامہ طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اعداد و شمار کی اپنے طور پر تصدیق کروائیں گے ، کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی ۔