نان چینگ : مشرقی چین کے صوبے جیانگ زی کے شہر نان چینگ میں پانچ مقبروں کی کھدائی کے دوران ثقافتی باقیات دستیاب ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہائی ہن کے مقبرے کی کھدائی کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ اس مقبرے کا مالک متنازعہ چینی شہنشاہ لیو ہی کا سب سے بڑا بیٹاتھا ، اس مقبرے سے 100سے زیادہ ثقافتی باقیات حاصل ہوئی ہیں جبکہ 24جنوری 2018ء کو کھدائی کے دوران کھنڈرات سے مزید باقیات بھی حاصل ہوئیں۔
ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمالی صوبے شنزی میں 18قدیم مقبروں کی بھی کھدائی کی ، یہ مقبرے تائی گو کاؤنٹی میں واقع تھے جہاں اب تیز رفتار ٹرین کی پٹڑی بچھائی جارہی ہے،تین مقبروں کے بارے میں تصدیق ہو گئی ہے کہ وہ آٹھ سو سالہ قدیم ہیں تا ہم دیگر مقبرے بعد میں تعمیر کئے گئے ہیں ۔ صوبائی محکمہ آثار قدیمہ کے زینگ یانگ لز ہنگ نے بتایا کہ اس کھدائی کے دوران تعمیراتی میٹریل جن میں ٹائلیں ، اینٹیں ، پتھر کے ٹکڑے اور قدیم چینی آلات کے ٹکڑے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ان کھنڈرات کے بارے میں یہ کہاجاتا تھا کہ کن بادشاہوں کے موسیقی کے دفاتر تھے جو شمال مغربی چین کے صوبے شانزی میں واقع ہیں، یہ کھنڈرات 110میٹر طویل اور 19.5میٹر چوڑے ہیں، ان میں چار کمرے بنائے گئے تھے جبکہ ان کے ارد گرد تین میٹر چوڑی مٹی کی دیواریں تعمیر کی گئی تھیں ۔