اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا ویلنٹائن ڈے تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ

04:47 PM, 31 Jan, 2018

اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہنے ویلنٹائن ڈے پر تقریبات پر ہی پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔محبت کے اظہار میں مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ویلن ٹائن ڈے پر تقاریب منعقد کرنے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آئندہ دو روز میں اہم اجلاس طلب کریں گے۔اجلاس میں اسلام آباد کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کشمیر ڈے،ویلن ٹائن ڈے اور 23 مارچ پریڈ سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔وفاقی پولیس شہر بھر بلخصوص پریڈ گراؤنڈ کے ارد گرد سرچ آپریشن جاری رکھے گی.ویلن ٹائن ڈے منانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں